علماء مفتی منیب کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں،ابو یاسر

علماء مفتی منیب کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں،ابو یاسر

  

لاہور(پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی، حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین، مولانا محمد سلیم اعوان،مولانا حاجی شوکت علی اور حافظ لیاقت علی رضوی نے ایک مشترکہ بیان میں کراچی میں مفتی منیب الرحمن اور دیگر علماء کے مساجد سے متعلق فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے علماء کراچی کے علماء کے فیصلے کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت فواد چودھری کی زبان علماء اور دینی اداروں کے خلاف کھلتی ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موصوف ذہنی خلفشار میں مبتلا ہیں۔علماء نے کہا کہ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کا تمام مکاتب فکر میں ایک مقام ہے اور وہ ہمیشہ ذاتی نہیں بلکہ قرآن وحدیث کی روشنی میں موقف سے قوم کی رہنمائی کرتے ہیں۔ فواد چودھری اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھیں ورنہ ان کی بدزبانی کی وجہ سے بڑا ردعمل سامنے آسکتا ہے۔

جس کے ذمہ دار فواد چودھری ہونگے۔ان علماء نے کہا کہ ملک بھر کے علماء اس وقت کورونا کی وباء سے بچنے کے لیے حکومت اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کررہے ہیں اور قوم کے افرادکو اس کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے مساجد اور بیرون مساجد اپنا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں مگرکسی بدزبان کو علماء کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -