کرونا وائرس کے خاتمے کے فوراً بعد اپنی فلم کا آغاز کروں گا،شاہد حمید

  کرونا وائرس کے خاتمے کے فوراً بعد اپنی فلم کا آغاز کروں گا،شاہد حمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارشاہد حمیدنے کہاہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے فوراً بعد اپنی فلم کا آغاز کروں گا۔میں نے اپنی فلم کی کاغذی کارروائی مکمل کی ہوئی ہے۔ملک میں حالات بہتر ہوتے ہیں کام شروع ہوجائے گا۔فلم میں کمرشلزم کی نبض سمجھنا بہت ضروری ہے۔آرٹفلم بھی کمرشل ہوتی ہے۔ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں تاہم ہمیں کہانی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ2019ء پاکستانی فلموں کے لئے شاندار نہیں رہا تاہم اختتام بھی زبردست انداز میں نہیں ہوا اور اب 2020ء میں بھی اچھی فلمیں دیکھنے میں آئی ہیں۔

مزید :

کلچر -