پاکستانی لوگوں کی ہمت اور حوصلہ کی دنیا معترف ہے،کنول نعمان

پاکستانی لوگوں کی ہمت اور حوصلہ کی دنیا معترف ہے،کنول نعمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ کنول نعمان نے کہا ہے کہ پاکستانی لوگوں کی ہمت اور حوصلہ کی دنیا معترف ہے۔ہم لوگ جلد کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے،ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں پوری قوم کو اپنے فنکاروں پر فخر کرنا چاہیے۔
کنول نعمان نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دورحاضر کیتمام ٹی وی کمرشلزمیں غیر ملکی فنکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے اوراپنے فنکاروں کو نذر انداز کیا جارہا ہے اور اس اقدام سے پاکستانی فنکاروں کی حق تلفی ہرہی ہے۔

مزید :

کلچر -