پاکستانی بہت باہمت ہیں کرونا کو شکست دیں گے،حمیراارشد

  پاکستانی بہت باہمت ہیں کرونا کو شکست دیں گے،حمیراارشد

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکارہ حمیراارشد نے کہا ہے کہپاکستانی بہت باہمت ہیں کرونا کو شکست دیں گے۔اس وقت پوری دنیا اس مرض کی وجہ سے پریشان ہے۔حمیرا ارشد نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پر فارم کر چکی ہوں اور ہر جگہ اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے آج تک فلموں میں نہ غیر اخلاقی گا نے گائے اور نہ ہی آئندہ اس کا ارادہ ہے۔ حمیراارشد نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی گانے میں دلچسپی تھی۔ اس لئے میں نے باقاعدہ میوزک کی تعلیم حاصل کی گلوکاری کے دوران متعدد مرتبہ مجھے بطور اداکارہ کام کرنے کی بھی آفرز ہوئیں۔

مزید :

کلچر -