کرونا سے بچنے کیلئے ماسک لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت

کرونا سے بچنے کیلئے ماسک لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مروجہ قوانین پر عمل درآمد کے لئے دائردرخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری محمد حسنین کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کی پوری کوشش کی جا رہی ہے،ماسک نہ پہننے پر کارروائی ہوئی تو ملک کی بڑی آبادی کے خلاف کارروائی کرنا پڑے گی،لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ سرعام تھوکنے اور ماسک نہ پہننے والے شہری کورونا وائرس کے پھیلاو کا باعث بن رہے ہیں،ہاتھوں کو سینی ٹائز نہ کرنے اور گلوز نہ پہننے والے شہری بیماری پھیلا رہے ہیں،قانون کے تحت متعدی بیماری پھیلانا قابل سزا جرم ہے، قرنطینہ سے فرار بھی قانون کے مطابق جرم ہے،حکومت قوانین پر عمل درآمد کرے تو کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتاہے،حکومت کو قانون پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے تاکہ کورونا کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

ماسک لازمی

مزید :

صفحہ آخر -