5سیشن ججوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

5سیشن ججوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے 5سیشن ججوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی ہیں، ان میں سے صہیب احمد رومی کو سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور،راجا محمد ارشد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ لاہور،خالد ارشد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد،چودھری عبدالرشید عابد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپوراور آصف مجید اعوان کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان مقرر کیا گیاہے۔لاہورہائی کورٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں ان ججوں کو 22اپریل تک اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خدمات سپرد

مزید :

صفحہ آخر -