پنجاب میں کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد کا ر مزید بڑھا رہے ہیں: یاسمین راشد

پنجاب میں کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد کا ر مزید بڑھا رہے ہیں: یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع تک ٹیسٹنگ کی سہولت کوبڑھایاجارہاہے، کروناوائرس کے مریضوں کے ٹیسٹوں کے معیارکاجائزہ لیاجارہاہے۔ نئی ٹیسٹنگ لیبزمیں پروفیشنل لوگوں کوبھرتی کیاجارہاہے،یاسمین راشدنے کہاکہ کروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی حفاظت کوہرصورت یقینی بنایاجارہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔ کروناوائرس کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ویڈیولنک اجلاس کی صدارت سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس اورسیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورسیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کوصوبہ بھرمیں کروناوائرس پرقابوپانے کیلئے اقدامات، مریضوں کے علاج معالجہ کی صورتحال اورٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کروناوائرس پرقابوپانے اورمریضوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے پرصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی کاوشوں کوسراہا۔سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہاکہ صوبہ بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانا انتہائی خوش آئندہے۔یاسمین راشدکا مزید کہنا تھا کہ لاہورکے ہسپتالوں سے کروناوائرس کے کنفرم مریضوں میں سے مزیدبارہ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے بارہ مریضوں میں سے دس میوہسپتال لاہورجبکہ دوپی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے۔ لاہورمیں ابھی تک 477کووڈکنفرم مریضوں میں سے مجموعی طورپرایک سوترتالیس مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -