پی آئی سی کے مزید 3 مسیحاؤں، 7 نرسوں میں کرونا کی تصدیق

پی آئی سی کے مزید 3 مسیحاؤں، 7 نرسوں میں کرونا کی تصدیق

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سمیت 3مزید ڈاکٹروں اور 7 نرسز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،جبکہ سروسز ہسپتال کے ای سی جی ٹیکنیشن محسن میں بھی کرونا کی علامات سامنے آنے پر اسے آئیسولیٹ کر دیا گیا، گزشتہ روز دوران ڈیوٹی اچانک ان کی سانس بند ہونے لگی اور تیز بخار ہو گیا جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال میں آئیسولیشن میں منتقل کر دیا گیا، تفصیلا ت کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مزید3 ڈاکٹرز اور 7نرسز میں کرونا کی تشخیص ہو گئی، اس سے قبل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 2 ڈاکٹرز کرونا میں مبتلاپائے گئے تھے۔ اس طرح وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی کل تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ پی آئی سی میں زیرعلاج ایک مریض میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔اس سے قبل بھی پی آئی سی کے ایک نوجوان ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس پر انہیں سروسز ہسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا اورچند روز قبل صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹر،نرسزکرونا

مزید :

صفحہ آخر -