وفاق اور سندھ لڑائی میں مصروف، عوامی صحت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنا لیا: سرا ج الحق

  وفاق اور سندھ لڑائی میں مصروف، عوامی صحت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنا لیا: سرا ...

  

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی 73 سالہ تاریخ ملک و قوم کی خدمت سے عبارت ہے، وفاق اور سندھ اس وقت لڑائی میں مصروف ہیں،عوامی صحت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنالیا گیاہے، مصیبت کے وقت جنگل کے جانور بھی اکٹھے ہو جاتے ہیں مگر ہمارے حکمرانوں کے دل اتنے سخت ہوگئے ہیں کہ جان لیوا وبا میں بھی باہم دست و گریبان ہیں،جماعت اسلامی گلوبل تھنک ٹینک کا قیام عمل میں لارہی ہے جس کے ذریعے عالمی سطح پر معروف ڈاکٹرز، معالجین اور صحت کے شعبہ سے وابستہ نامور ماہرین کی آن لائن خدمات حاصل کی جائیں گی اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا، ملک میں کرونا کی وبا پھیلے ڈیڑھ ماہ گزر گیا، مگر ہماری حکومت ابھی تک ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس اور بچاؤ کے لیے ضروری سامان مہیا نہیں کر سکی،دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستان کو ملک میں لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک یورپ اورمغرب میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں لایا جائے، جماعت اسلامی کراچی اور حیدر آباد سمیت اندرون سندھ اور دور دراز شہروں اور گوٹھوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے، ہمارے ہزاروں رضا کار صوبے بھر میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں مگر انہیں تحفظ حاصل نہیں۔ کراچی جیسے شہر میں دن دیہاڑے ہمارے کارکنوں پر گولیاں برسا ئی گئیں۔ ان خیالات کااظہار نہوں نے منصورہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے سندھ اور کراچی و حیدر آباد کے امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نیشنل فوکل پرسن اظہر اقبال حسن، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، سیکرٹری جنرل صوبہ سندھ کاشف سعید، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -