کرونا ریلیف فنڈمیں 15روز کے دوران 1493 ملین روپے جمع

  کرونا ریلیف فنڈمیں 15روز کے دوران 1493 ملین روپے جمع

  

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں اب تک جمع ہونے والے عطیات کے حقیقی اعدادوشمار جاری کردئیے۔ اعدادوشمار کے مطابق اب تک 1493 ملین روپے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں جمع ہوچکے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ محض 15 روز میں تقریباً 1.49 ارب کی خطیر رقم اہل پاکستان کی سخاوت کا واضح اظہار ہے، بڑے مقاصد کے حصول کے جذبے کے تحت سخاوت کرنے والے عظیم لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔نیکی کے کام میں سبقت لے جانے والے دوسروں کیلئے مشعل راہ اور ترغیب کا باعث ہیں۔

کرونا فنڈز

مزید :

صفحہ آخر -