آصفہ بھٹوکی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی

      آصفہ بھٹوکی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی

  

اسلام آباد (این این آئی)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز آصف زرداری کی جیل میں بیٹی آصفہ بھٹو سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پراحتساب عدالت میں آصفہ بھٹو کی جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت سپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے بطور ڈیوٹی جج احتساب عدالت سماعت کی۔ آصفہ بھٹو کی درخواست میں کہاگیاکہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام نے والد آصف زرداری سے ملاقات نہیں کرائی،درخواست آصف زرداری کے ضمانت پر رہا ہونے سے قبل جوڈیشل ریمانڈ کے دوران دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے کہاکہ درخواست کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے موقع پر ہی سنا جائیگا۔

آصفہ بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -