محمد علی درانی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکرٹری مقرر

    محمد علی درانی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکرٹری مقرر

  

اسلام آباد (آئی این پی) حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ سید صبغت اللہ شاہ پیر پگارا نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کو پارٹی کا مرکزی جنرل سیکریٹری مقرر کردیا،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر پگارا نے محمد علی درانی کو تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے محمد علی درانی بہترین صلاحیتوں سے ذمہ داری میں سرخرو ہوں اور قابلیت سے جماعت مزید مضبوط ہوگی۔محمد علی درانی قبل ازیں قومی سیاسی جماعتوں کے اتحاد نیشنل الائنس کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔محمد علی درانی نے سماجی انصاف کی فراہمی اور معاشرے میں ظلم واستحصال روکنے کے لئے انقلابی تنظیم پاسبان بھی قائم کی تھی۔

محمد علی درانی

مزید :

صفحہ آخر -