سٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد، ڈالر کی قدر میں 25پیسے کمی

سٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد، ڈالر کی قدر میں 25پیسے کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزبھی محدود پیمانے پراتار چڑھاوٗ جاری رہنے کے بعد معمولی تیزی غالب آگئی،کے ایس ای 100 انڈیکس 87.27پوائنٹس اضافہ سے 31329.46 کی سطح پرپہنچ گیا،جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 55ارب88کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے محتاط طر زعمل نے اختیار کیاجس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس31447.14پوائنٹس کی بلند اور 31016پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر 87.27پوائنٹس اضافے سے 31329.46پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر341کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے162کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے166.95روپے سے گھٹ کر166.80روپے اور قیمت فروخت25پیسے کمی سے167.15روپے سے گھٹ کر166.90روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت167روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -