ظفر مسعود نے صدر، سی ای اودی بینک آف پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا

ظفر مسعود نے صدر، سی ای اودی بینک آف پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) ظفر مسعود نے دی بینک آف پنجاب کا بطور صدر، سی ای او کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہیں حکومت پنجاب نے دی بینک آف پنجاب کا صدر، سی ای او مقرر کیا تھا۔ ظفرمسعود اپنے ساتھ بین الاقوامی بینکنگ اور انٹرپر ینیورکے طور پر 27سال کا بھرپور اور متنوع تجربہ لے کر آئے ہیں۔انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک کئی ملٹی نیشنل بینکوں میں کلیدی عہدوں پر کام کیا۔ ان کے پاس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سطح پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، بارکلیز بینک جنوی افریقہ اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ڈائریکٹر جنرل، قومی بچت، وزارتِ خزانہ، حکومت ِپاکستان،سی ای او (عبوری) کیپٹل انفراضامن پاکستان اور بانی پارٹنر برج کیپٹل کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ دبئی اسلامی بینک، سٹی گروپ اور امریکن ایکسپریس بینک میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ظفرمسعود نے آئی بی اے، کراچی سے ایم بی اے اور ہیلی کالج آف کامرس، پنجاب یونیورسٹی سے گریجوشن کی ڈگری حاصل کررکھی ہیں۔
ظفر مسعود

مزید :

صفحہ آخر -