پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات

  پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہا۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، جہلم اور مری سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بعض مقامات پر ڑالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ آخر -