خطرہ ٹلا نہیں، عوام نے احتیاط نہ کی تو مہینے کے اندر 80ہزار نئے کیس ہوں جائیں گے: تیمور سلیم

خطرہ ٹلا نہیں، عوام نے احتیاط نہ کی تو مہینے کے اندر 80ہزار نئے کیس ہوں جائیں ...

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وائرس کا پھیلاؤ کم ہوا لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ خطرہ ٹل گیا ہے، اس وائرس کے ساتھ ہمیں کچھ عرصہ رہنا پڑے گا۔ صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کابینہ روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر صحت تیمور سلیم نے کہا کہ عوام نے احتیاط نہ کی تو مہینے کے اندر 80 ہزار کیسز ہوں جائیں گے۔ ہر ہفتے کرونا کیسز کی تعداد ڈبل ہو رہی ہے۔ صوبے کے 4 کروڑ عوام کو باخبر رکھنا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں اب تک کرونا کے کیسز نہیں آئے۔ کوشش ہے جن اضلاح میں وائرس نہیں، وہاں کیسز نمودار نہ ہوں۔ قبائلی اضلاع میں بھی صورت حال ابھی کنٹرول میں ہے۔ کرونا سے مقابلے کیلئے روایتی عادتوں اور سیاست سے ہٹنا ہوگا۔

تیمور سلیم

مزید :

صفحہ آخر -