حکومت جاوید شہید کے اہلخانہ کو انصاف دلوائے، انتخاب سوری

حکومت جاوید شہید کے اہلخانہ کو انصاف دلوائے، انتخاب سوری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے تیسر ٹاؤن واقعے میں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکن جاویدکے ساتھ تعزیت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ جاوید کے اہل خانہ کو فوری انصاف دلوایا جائے،انھوں نے کہا کہ ایک بار پھر کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیئے کہ ایسے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں اور تمام فلاحی کام کرنے والے اداروں اور تنظیموں کو تحفظ فراہم کریں۔ انھوں نے اس واقعے میں زخمی ہونے والے کارکنا ن کی صحت یابی اور شہید کے لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پر انتخاب سوری نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورت حال میں حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، فلاحی اداروں نے فلاحی کاموں میں حکومت کوپیچھے چھوڑدیا،اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کا کردار قابل قدر ہے،الخدمت، فلاحی کام کرنے والے اداروں میں سرفہرست ہے۔ انتخاب عالم سوری نے ایچ آر این کے تمام ورکرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انفرادی طور پر بھی کام کرتے رہیں حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بجلی اور گیس کے بل معاف کرے، کرائے کے گھروں میں رہنے والے افراد کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں تاکہ کرائے کے گھروں میں رہنے والے افراد اپنے مالک مکان کو مطمئن کرسکیں،انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں مختلف علاقوں سے اطلاعات مل رہی ہیں کہ حکومت پیرامیڈیکل اسٹاف کو مناسب سامان مہیانہیں کر پا رہی، کورونا وائرس کے خلاف جنگ کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی سامان فراہم نہ کرنا حکومتی نااہلی ہے، انہوں نے کہا کہ اس وبا پر قابوپانے کے لیے بیانات اور تقریر سے کام نہیں چلے گا،بلکہ ڈاکٹرز اور عملے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہونگے#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -