لاک ڈاؤن کے دوران وکلا برادری کو بھی مشکلات کا سامنا

  لاک ڈاؤن کے دوران وکلا برادری کو بھی مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران وکلا برادری کو بھی مشکلات کا سامنا، مستحق وکلا برادری کو حکومتی امداد دینے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا کے لاک ڈاون کے باعث وکلا بھی شدید مالی مسائل کا شکار ہوئے حکومت کو دوسرے دیگر متاثرین کی طرح وکلا کو بھی امداد جاری کرنے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کے سے 24 اپریل تک جواب طلب کرلیا، جبکہ درخواست میں وفاقی وصوبائی حکومت، این ڈی ایم اے اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے