تاجروں کی آن لائن بزنس چلانے کی درخواست

    تاجروں کی آن لائن بزنس چلانے کی درخواست

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) شہر قائد میں تاجروں نے گورنر سندھ سے آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست کرتے ہوئے مطالبہ کیا تاجروں کو پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی کے تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات مین تاجروں نے اپنے مطالبات گورنر سندھ کو پیش کئے۔تاجروں نے گورنر سندھ سے آن لائن کاروبار چلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا جب تک مارکیٹیں بندہیں آن لائن فروخت کی اجازت دی جائے اور 5لاکھ تک بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جائیں۔گورنر سندھ نے تاجروں کے مسائل کووفاق اور وزیراعلی کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر شاہ نے بھی تاجروں سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا اور وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کرانے کا عندیہ دیا ہے۔تاجروں نے کہاکہ گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد اگلے مرحلے میں ناصر شاہ سے ملاقات کریں گے، انتظامیہ مارکیٹیں اور کاروبار کو کھولنے کے لیے فوری فیصلہ کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -