ٹیلی اسکول چینل کا قیام احسن اقدام ہے،محمد فیصل

  ٹیلی اسکول چینل کا قیام احسن اقدام ہے،محمد فیصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) کریڈو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر معروف سماجی رہنما محمد فیصل نے ٹیلی اسکول چینل کووفاقی حکومت کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہیے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بچے گھروں تک محدود ہوگئے تھے ان کی تعلیم و تربیت کے لئے یہ وقت کی اہم ضرورت تھی۔وزیر اعظم عمران خان کی تعلیم کے فروغ کے لئے اس طرح کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔جمعرات کو جاری بیان میں محمد فیصل نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے پی ٹی وی کے اشتراک سے ایک نیا ٹی وی چینل 'ٹیلی اسکول' شروع کیا ہے۔ یہ چینل مصنوعی سیارے، زمین انٹینا اور کیبل کے زریعے دستیاب ہوگا۔ اس چینل پر روزانہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کلاس 1 سے 12 تک طالب علموں کے لیے لیکچر پیش کے جائیں گیجو پورے پاکستان کے سلیبس کے مطابق ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو پابند کریں کے اس چینل سے بھرپور استفائدہ حاصل کریں۔ٹیلی اسکول چینل بہترین طریقہ انداز میں تعلیم دے رہا ہے۔اس حوالے سے اساتذہ اور پروفیسرز کی بہترین ٹیم بنائی گئی۔