10 مئی تک کورونا زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے، ڈاکٹر مسعود حمید

      10 مئی تک کورونا زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے، ڈاکٹر مسعود حمید

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان نے پاکستان میں ناول کورونا وائرس کی وبائیت کے حوالے سے 26اپریل تا10مئی کے 15 دنوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کو 50 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ امریکا سمیت یورپ میں اس وائرس کی تباہ کاریاں 50 سے 60 دن کے دوران سامنے آئی تھیں۔ لہذا پاکستان میں بھی 26 اپریل سے 10 مئی تک کورونا وائرس کی وبا زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔اپنے ایک وڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں وائرس سے ہونے والی اموات بھی دو سے ڈھائی ماہ کے درمیان سامنے آئی ہیں۔ اب تک کورونا وائرس کا یہی طرز عمل(بیہیویئر)سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ناول کورونا وائرس دنیا میں 50 سے 60 دن تک ہلکے پھلکے انداز میں پھیلا لیکن پھر اس نے اچانک ہی دنیا بھر میں تباہی مچا کررکھ دی۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اگر ناول کورونا وائرس کا طرزِ عمل سامنے رکھا جائے تو اس کی وبائیت کا چکر (سائیکل) 90 دن تک بنتا ہے۔پاکستان میں ناول کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو ہوا تھا، جسے اب تک 50 دن ہوچکے ہیں۔ ناول کورونا وائرس کا طرزِ عمل دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں 26 اپریل سے 10 مئی تک کے دو ہفتے، اس وائرس کی وبائیت کے حوالے سے خطرناک ہوسکتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -