لاک ڈاؤن نرم،پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے کا امکان

  لاک ڈاؤن نرم،پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے کا امکان

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بھی قدرے بہتری آنے کے امکانات ہیں، دوسری جانب ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل ترسیل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے۔آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کم ہوگئی تھی جس کے باعث اپریل میں خام تیل،پٹرول اور ڈیزل کی در آمد معطل کردی گئی جبکہ بعض مقامی ریفائنریوں کو بھی اپنی پیداواری سرگرمیاں معطل کرنا پڑیں،تاہم اب پٹرولیم مصنوعات اور خاص کر ڈیزل و پٹرول کی کھپت میں بہتری آنے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھی تمام تر ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ بائیکو ریفائنری نے اپنی پیداواری سرگرمیاں دوبارہ بحال کردی ہیں جبکہ پاکستان ریفائنری میں بھی پیداوار کا عمل جاری ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -