لاک ڈاون میں رجوع الی القرآن کا بہترین موقع ہے،مرزا جنید علی
کراچی(پ ر)تحریک منہاج القرآن کراچی کے ناظم مرزا جنید علی نے کہا کہ لاک ڈاوْن سے عبرت پکڑنی چاہیے.۔لاک ڈاون گھروں میں تعلیمات قرآن کی طرف رجوع کرنے کا بہترین موقع ہے۔ہمیں قدرتی آفات سے بچنے کیلئے اپنا بھولا ہوا سبق دوبارہ یاد کرنا ہو گا۔انھوں نے کہا انسانیت کو انفرادی اور اجتماعی دونوں صورتوں میں اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے اللہ کے حضور تائب ہونا ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ اس معاشرے میں شراب اور بے حیائی عام ہے پاکستان کا مسلم معاشرہ انفرادی طور پر بے شمار برائیوں کا شکار ہے اب اجتماعی طور پر بھی برائی کو برائی نہیں سمجھا جا رہا .. انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاشرے میں براء ی پھیلانے والے عناصر کو سختی سے نمٹا جائے. دکھی لوگوں کی دادرسی کے لیے مواخات مدینہ کی مثال قائم کرتے ہوئے بھائی چارہ قائم کرنا ناگزیر ہے۔انھوں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے رضا کاروں اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں ضرورت مندوں کا ساتھ دیا۔