میرپورخاص، نیشنل پریس کلب کے نائب صدر پر تشدد کی انکوائری شروع

  میرپورخاص، نیشنل پریس کلب کے نائب صدر پر تشدد کی انکوائری شروع

  

میرپورخاص(بیورورپورٹ)ڈی ایس پی سٹی میرپورخاص محمد عثمان لغاری نے سینئر نائب صدر نیشنل پریس کلب میرپورخاص فہد ملک کو تشدد کر کے زخمی کرنے کے الزام میں انکوائری شروع کر دی،واضع رہے کہ ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار لاڑک نے صحافی فہد ملک کی شکایت پر واقع میں ملوث ٹاؤن تھانے کے اہلکار میر محمد کو معطل کر دیا تھا اور ڈی ایس پی سٹی میرپورخاص کو انکوائری آرڈر کر کے دو دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاتھا، آج ڈی ایس پی سٹی میرپورخاص کی انکوائری میں متاثر مذکورہ صحافی فہد ملک کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس میں صحافی فہد ملک نے الزام لگایا کہ ایک گہری سازش کے تحت پبلک کے سامنے انہیں زلیل و رسوا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی،انہوں نے مذید بتایا کہ ایک سپاہی ارشاد عرف (گولڈن) نے اسے اشارے سے میڈیکل اسٹور سے باہر بلوایا جس پر اس نے میڈیا کے حوالے سے اس نے اپنا تعروف کر وایا لیکن ایک اور سپاہی نے پلاننگ کے تحت مجھ پر ڈنڈو ں سے حملہ کر دیا جس سے مجھے شدید اندرونی چھوٹیں آئیں جبکہ وہ مجھے گریبان سے پکڑ کر گھیسٹ تا ہوا موبائل تک لے گیا جہاں ایس ایچ او ٹاؤن غازی خان راجڑ نے سپاہیوں کو غیر قانونی قدم اٹھا نے سے منا کر دیا اور مجھے سپاہیوں کے شکنجے سے آزاد کروایا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -