موسیٰ کالونی،خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد

موسیٰ کالونی،خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے ایف بی ایریا موسیٰ کالونی کے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موسیٰ کالونی نمبر 4غوثیہ مسجد کے قریب خالی پلاٹ سے ایک 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔