خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کا دوسرا رکن گرفتار

خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کا دوسرا رکن ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کر کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے ایک اور ساتھی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کا ایک ساتھی اس سے قبل ہی گرفتار کیا گیا تھا جس نے دوران تفتیش شریک ملزمان کی نشاندہی کی تھی، گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم میں سے 6 لاکھ 50ہزار روپے نقد،12تولے طلائی زیورات اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماۃ(ج) ساکن گلبہار نمبر 2 کینال ٹاؤن نے ماہ فروری میں تھانہ گلبہار پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ چند نامعلوم ملزمان نے خود کو حساس ادارے کے جعلی اہلکار ظاہر کرکے تلاشی کے بہانے اس کے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پران کو یرغمال بنایا اور گھر سے لاکھوں روپے نقد اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کے دوران مقامی پولیس نے ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر ایک ملزم واجد ولد بشیر کو گرفتار کر لیا تھا جس کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقد برآمد کر لئے گئے تھے جبکہ دوران ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ نے گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران دوسرے ملزم اور گروہ کے سرغنہ واجد الرحمان ولد عبد الرحمان سکنہ کرک کو گرفتار کر لیاجس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی رقم میں سے 6 لاکھ 50ہزار روپے نقد،13 تولے طلائی زیورات، پستول اورمدعیہ کے ضروری شناختی کاغذات اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں،ملزم سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -