ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا

  ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کراچی میں لاک ڈاؤن جاری ہے، مختلف شاہراہوں پر پولیس کے ناکے لگے ہیں، ایسے میں لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی کورونا کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہر بھر میں پولیس کے ناکے لگائے گئے ہیں اور ان ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لیے اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔تمام اضلاع میں کورونا اسکریننگ ٹیمیں ناکوں پر موجود اہلکاروں کی اسکریننگ کر رہی ہیں۔اسکریننگ پر مامور ٹیمیں ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں کا جسمانی درجہ حرارت لیتی ہیں اور اگر کسی پولیس اہلکار کی طبیعت خراب ہو یا جسم کا درجہ حرارت زیادہ آئے تو اسے فوری طور پر قرنطینہ منتقل کر دیا جاتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ جن اہلکاروں کے پاس ماسک، سینیٹائزر یا صابن وغیرہ کی کمی ہوتی ہے تو یہ چیزیں بھی انہیں فوری طور پر فراہم کی جاتی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اس ضمن میں کہاکہ اس عمل سے کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کو بڑھنے سے روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -