گندم خریداری، کاشتکاروں کی سہولت کیلئے باردانہ بڑھادیا ہے،حنیف پتافی

گندم خریداری، کاشتکاروں کی سہولت کیلئے باردانہ بڑھادیا ہے،حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ کیا. انہوں نے شاہ صدر دین،شادن لنڈ،تونسہ اور دیگر گندم خریداری مراکز میں سہولیات کا جائزہ لیااور سنٹرز میں کاشتکاروں کو بہتر سہولیات(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

کی فراہمی کے احکامات جاری کیے. مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے باردانہ اڑھائی گنا زیادہ کردیاہے اب کاشتکار 500 بوری تک باردانہ حاصل کرسکتے ہیں پہلے کاشتکار کو 200 بوری دی جاتی تھی۔کاشتکاروں سے عزت و تکریم کے ساتھ گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے. انہو ں نے کہا کہ کاشتکاروں سے غیر قانونی کٹوتی پر کارروائی ہوگی۔کاشتکاروں کو 1400 روپے فی چالیس کلوگرام کی ادائیگی فوری کی جائے گی۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ کاشتکار گھر بیٹھے بھی موبائل ایپ سے باردانہ کی درخواست دے سکتے ہیں۔شادن لنڈ سنٹر پر ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ بھی ہمراہ تھے۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -