کسانوں کے مفادات کا خیال رکھنا حکومت کی ترجیح ہے‘ جاوید محمود بھٹی

  کسانوں کے مفادات کا خیال رکھنا حکومت کی ترجیح ہے‘ جاوید محمود بھٹی

  

لیہ(نمائندہ پاکستان)فوکل پرسن گندم خریداری ایم ڈی سیڈکارپوریشن پنجاب جاویدمحمود بھٹی کا ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ۔گندم خریداری مراکزواحساس سنٹرکے معائنے۔کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی بارے انتظامات کاجائزہ۔ڈپٹی کمشنر اور ممبران اسمبلی ہمراہ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

تھے۔تفصیل کے مطابق فوکل پرسن گندم خریداری ایم ڈی سیڈکارپوریشن پنجاب جاویدمحمود بھٹی نے ضلع لیہ کاایک روزہ دورہ کیا۔انہوں نے دورہ کے دوران کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی بارے کے لئے گندم خریداری مراکز حیدر شاہ،کروڑ،فتح پور،جمال چھپری میں انتظامات کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن لیہ گندم خریداری سیدرفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین سیہڑ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرمحمدشعیب اور دیگر متعلقہ حکام ہمراہ تھے۔ جاویدمحمود بھٹی نے گندم خریداری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے معاشی و زرعی ویژن اور اُن کے احکامات کے مطابق میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایاجائے گاکیونکہ کسانوں کے مفادات کا خیال رکھنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے گندم کا آخری دانہ تک خرید کیا جائے گا اور خریداری کے عمل کو نہایت شفاف بنایا گیا ہے جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کے دوران کسی بھی قسم کی بدعنوانی یاشکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کاشتکاروں کی فوراًدادرسی کی جائے گی۔ایم ڈی سیڈکارپوریشن پنجاب جاویدمحمود بھٹی نے محکمہ فوڈ کو ہدایت کرتے ہوے کہا کہ کسان بھائی محنت و مشقت سے گندم کے حصول کے لئے دن رات ایک کرتے ہیں انہیں حکومتی سہولیات کی فراہمی کے لئے خریداری مراکز میں مڈل مینوں کے کردار کو سختی سے ختم کیاجائے تاکہ کسان بھائیوں کو اپنا پورا حق مل سکے۔انہوں نے کسی قسم کی ناجائز کٹوتی نہ کرنے،گندم لے کرآنے والی ٹرانسپورٹ کو جلدفارغ کرنے، ہر کسان کو باردانہ فراہم کرنے، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر بار دانہ جاری کرنے،رقم کی جلد ادائیگی کی ہدایت کی۔دریں اثناء انہوں نے احساس کیش سنٹرکروڑ میں انتظامات کاجائزہ لیا۔اے سی کروڑ آصف اقبال موجودتھے۔انہوں نے وہاں پرموجود خواتین سے سہولیات بارے استفسارکیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ آنے والی ماؤں بہنوں کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں کسی بھی مسئلہ کی صورت میں انہیں افہام تفہیم سے سمجھائیں۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء انہیں نے مختلف امور بارے آگہی دی۔ ایم ڈی سیڈکارپوریشن پنجاب جاویدمحمود بھٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر کیے گئے پیشگی حفاظتی انتظامات کو سراہااور ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی۔

جاوید محمود بھٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -