صوابی،پولیس کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گروہ گرفتار،کار اور رقم برآمد

صوابی،پولیس کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گروہ گرفتار،کار اور رقم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) چھوٹا لاہور پولیس کی کارروائی میں بین الضلاعی ڈکیت گروہ گرفتارکر کے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرکار،آلہ خوف پستول اور لوٹی ہوئی ہزاروں رقم برآمدکر لی۔سرکل سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے ڈی پی او صوابی کی خصوصی ٹاسک پر ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی جینا حرام کردیا ہے۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی حسین احمد سکنہ حکیم آباد لاہور نے تھانہ لاہور میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اپنے میڈیکل سٹور واقع انبار جانے کے لیے روڈ کے کنارے پر کھڑا تھا اس دوران موٹر کار نمبری AAB-632اسلام آباد آکر اپنے ساتھ گاڑی میں سوار کیا،گاڑی میں تین اشخاص جنہوں نے مدعی پر پستول تھان کر زبردستی سے 60ہزار چھین کر اُتار دیا،اس واقع پر ڈی پی او صوابی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقامی تھانہ کو ڈکیت گروہ کو ٹریس اور گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا،تشکیل شدہ ٹیم ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد اور بیٹ آفیسر اے ایس آئی انتخاب عالم بمع نفری پولیس نے پیشہ وارانہ پولیسنگ کو اپناتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کیا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی احتیار کرکے کامیاب چھاپہ زنی کے دوران دونوں ملزمان محمد رازق اور محمد رفیق ساکنان ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ان سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بمع کارتوس،موٹرکار اور چھینی گئی 60ہزار روپے رقم برآمد کیا گیا۔جبکہ واردات میں شامل تیسرا ملزم کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔ملزمان سے تفتیش جاری ہیں۔ اب تک پولیس متعدد ڈاکوؤں،قبضہ مافیاء گروپ،منشیات فروشوں چوروں اور بے شمار اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ دیگر جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔عوام اور پولیس میں فاصلے کم ہوں اور ہر کوئی بلاخوف پولیس کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ وہ جرائم کی بیخ کنی میں پولیس سے تعاون کریں۔ڈی ایس پی تاج محمد خان نے مزیدکہا کہ قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔