کرونا کا شبہ‘2قیدی ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل

کرونا کا شبہ‘2قیدی ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)کرونا کے دو مشتبہ قیدی مریض ٹی ایچ کیوجتوئی منتقل کرونا کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

ہسپتال لایا گیا تفصیل کے مطابق تھانہ شہر سلطان کے مقدمہ نمبر385 /19 کا ملزم محمد حنیف ولد محمدنوازجبکہ وارڈ نمبر4شہر سلطان کارہائیشی شیخ مجاہد ولدعبدالحمید جوکہ تھانہ شہر سلطان کے مقدمہ نمبر109میں گرفتار تھا ا۔دونوں ملزمان میں کرونا کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر ٹی ایچ کیو جتوئی داخل کرا دیا گیا ہے جس پر جتوئی کے شہریوں میں خوف طاری ہوگیا ہیاور شہری ہسپتال جانے سے گھبرانے لگے شہریوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تحصیل جتوئی کے دو سکول جن میں ہائی سکول جہان پور اور ہائی سکول نمڑدی کو قرطینہ مقرر کیا ہے ان مشتبہ مریضوں کو وہاں پر نگرانی میں رکھا جاتا اور ان کا علاج کیا جاتا اس طرح جتوئی ٹی ایچ ایچ کیو جتوئی میں آنے والے سینکڑوں لوگوں اور عملہ کو پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑتا جبکہ اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ جتوئی ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا ہے مقررہ قرطینہ سنٹر پر سہولیات نہیں ہیں اس لیے ان کرونا کے مشتبہ مریضوں جو کہ قیدی تھے ان کو جتوئی ہسپتال میں رکھا گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ لیباٹری روانہ کردیے ہیں رزلٹ آنے پر ان کا دیکھے گے کہ ان کا کیا کرنا ہے۔
منتقل