ملتان:سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور کھولنے کی ہدایت

  ملتان:سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور کھولنے کی ہدایت

  

ملتان(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ملتان ڈویژن بھر میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی آوٹ ڈور سروسز کھولنے کی(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

ہدایات کر دیں، مناسب انتظامات کے ساتھ آوٹ ڈور سروسز کھول دی جائیں، مراسلہ جاری، تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ملتان ڈویژن بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے ایم ایس کو ہدایات کی ہیں سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے احکامات کے تحت تمام ہسپتالوں کی آوٹ ڈور سروسز کھول دی جائیں، جس کے لیئے تمام حفاظتی انتظامات بھی مکمل کیئے جائیں، جبکہ آوٹ ڈورز میں آنے والے مریضوں اور ان کے اٹینڈنٹ کی تعداد کے بارے میں بھی واٹس ایپ پر مطلع کیا جائے۔

آؤٹ ڈور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -