مدارس کھولنے کی خبریں پھیلانے کامقصد وحدت کو سبوتاژکرنا ہے، حسین احمد

مدارس کھولنے کی خبریں پھیلانے کامقصد وحدت کو سبوتاژکرنا ہے، حسین احمد

  

پشاور(پ ر)مولانا حسین احمدکا کہنا ہے کہ مدارس کھولنے کی من گھڑت خبریں پھیلانے کامقصد قومی وحدت کو سبوتاژکرنا ہے۔مشکل کی یہ گھڑی جھوٹی خبریں پھیلانے کی نہیں بلکہ قومی وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔علماء بھر پور طریقے سے قومی فرائض اداکررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے مدارس کھولنے کے حوالے سے خبر پر سخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں اس وقت تمام مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پربند ہیں۔ وفاق المدارس نے 14مارچ کو ایک اعلی سطحی اجلاس میں مکمل تعطیلات کا اعلان کردیا ہے اور چار لاکھ طلبہ وطالبات کا سالانہ امتحان جون تک ملتوی کردیا ہے۔ہم نے تر مذہبی اجتماعات ملتوی کردیے ہیں یہا ں تک کہ باجماعت نماز محدود کرنے اورجمعہ کے خطبات مختصر کرنے کے فتوی جاری کیے۔تمام مکاتب فکر کے علماء نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں رجو ع الی اللہ کے ساتھ ساتھ تمام تراحتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔کرونا وائرس کی وبا میں علماء بھر پور طریقے سے قومی فرائض اداکررہے ہیں۔لیکن ان تمام تر تعاون کے باوجود حکومت علماء اور مذہبی طبقات کے ساتھ دین دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے تبلیغی جماعت او رائمہ وخطباء کے ساتھ توہین آمیز رویہ کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف ایف آئی آرزدرج کی جاتی ہیں۔اور اب مدار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -