عوام گھر میں محفوظ رہیں‘لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی‘ ڈاکٹر اختر ملک

  عوام گھر میں محفوظ رہیں‘لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی‘ ڈاکٹر اختر ملک

  

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت جائزہ اجلاس گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او قائداعظم پنجاب تھرمل اختر مئیو اور مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ سلمان ایزد نے شرکت کی۔ترجمان وزیر توانائی (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

پنجاب کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران بجلی کے استعمال میں اضافے کے پیش نظر محکمانہ تیاری کا جائزہ لیا اور ملک میں بڑھتی گرمی کی شدت سے بجلی کی ڈیمانڈ پر لائحہ عمل کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی۔اس موقع پر وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ لاک ڈاؤن اور گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کی کھپت میں یقیناً اضافہ ہو اہے۔ ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ محکمہ توانائی کے تمام پلانٹس ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کر رہے ہیں۔عوام گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔پوری کوشش ہے کہ عوام کا لاک ڈاؤن سکون سے گزرے۔حکومت کا ہر ادارہ اپنی پوری مستعدی سے کرونا کا مقابلہ کر رہا ہے۔ امید ہے جلد ہمیں اس موزی مرض سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

ڈاکٹر اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -