ملتان: ایوان صنعت وتجارت میں ڈس انفیکشن گیٹ نصب
ملتان (نیوز رپورٹر)ا یوان تجارت و صنعت ملتان میں کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے ڈِس انفیکشن ٹنل (واک تھروگیٹ) فکس کردیا گیا۔جس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔افتتاح کے موقع پر ایوان کے صدر میاں فضل الٰہی شیخ، سینئر نائب صدرمیاں راشد اقبال، خواجہ (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
صلاح الدین، مسز رومانہ تنویر شیخ، مسز مناہل عطاء شفیع اور میاں عطاء شفیع تنویر شیخ موجود تھے۔جبکہ اس ٹنل کی تیاری کا آئیڈیا مسزمناہل عطاء شفیع نے دیا ایوان میں نصب کی جانے والی ٹنل کارکردگی اور معیار کے اعتبار سے ایک بہترین ٹنل ہے جس سے ایوان کے عملہ سمیت ایوان میں داخل ہونے والے تمام لوگ کرونا وائرس اور اس کے علاوہ ہر قسم کے جراثیم سے محفوظ رہیں گے۔اس میں استعمال ہونے والا سپرے (لیکوئیڈ) ہر قسم کے خطرے سے محفوظ اورDefence, Science and Technology Organization of Army سے منظور شدہ ہے اور ٹنل کے تمام امپورٹڈآلات اعلیٰ کوالٹی کے حامل ہیں۔ ایوان میں نصب کی جانے والی ٹنل مقبول گروپ آف کمپنیز کی تیار کردہ ہے اور چھوٹے اور بڑے دو سائزوں میں انتہائی مناسب قیمت پر مہیا کی جا سکتی ہے۔ ایوان تجارت و صنعت ملتان کے اراکین اور دیگر حضرات اپنے دفاتر، فیکٹریوں اورگھروں میں اس ٹنل کی تنصیب کیلئے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے دفتر کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ایوان میاں فضل الٰہی شیخ نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی، سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ ان حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کاروبارکرنا اور دفاتر میں کام کرنا نہایت ضروری عمل ہے جس کیلئے ڈس انفیکشن ٹنل کی تنصیب ہمہ قسمی جراثیم اور وائرس سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر میں ڈس انفیکشن ٹنل نصب کر کے بھی کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے تا کہ دفاتری امورسر انجام پا سکیں۔ انہوں نے ممبران ایوان سمیت سرکاری، نیم سرکاری اور کمپنیز دفاتر کیلئے ڈس انفیکشن ٹنل کو موزوں قرار دیا۔