شہید سپاہی شبیر حسین آزاد فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  شہید سپاہی شبیر حسین آزاد فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

گگو منڈی(نامہ نگار)پاک فوج کا جوان وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید۔سپاہی شبیر حسین آذاد کشمیر میں تعینات تھا شہید کو گگو منڈی کے نواح میں سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 271۔ای بی کا رہائشی پاک آرمی کا سپاہی شبیر حسین کلر آذاد کشمیر(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

میں وطن کے دفاع کے لیے خدمات انجام دے رہا تھا گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے دوران گولہ باری کی زد میں آ کر شہید ہو گیا مرحوم کے جسد خاکی کو اس کے آ بائی گاؤں 271۔ای بی میں لا کر سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ پاک آرمی کے دستہ نے شرکت کی اور تدفین کے بعد شہید کو سلامی پیش کی۔سپرد خاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -