نجی سکولز فیسوں میں کمی نہ کرانے پر سیکرٹری تعلیم کو ہٹانے کا انکشاف

  نجی سکولز فیسوں میں کمی نہ کرانے پر سیکرٹری تعلیم کو ہٹانے کا انکشاف

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب شہر یار سلطان کو پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں 20فیصدکمی کے حکومتی آرڈر پر عملدرآمد نہ کرانے پر سیٹ سے ہٹایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب شہر یار سلطان کو حکم دیا تھا (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کہ کرونا وائرس کے مسئلے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث ہونے والی چھٹیوں کی فیسوں کی مد میں طلبا وطالبات کے والدین کو ریلیف دیتے ہوئے فیسوں میں 20فیصد کمی کرائیں مگر سیکرٹری تعلیم شہر یار سلطان نے اس حکم پر عملدرآمد نہ کیا جس پر انہیں عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ سارا اسلم کو سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 20ماہ میں پنجاب میں 7سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب تبدیل ہو چکے ہیں۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -