الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک وقوم کی خدمت کی لازوال مثال قائم کی‘ سید ذیشان اختر

الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک وقوم کی خدمت کی لازوال مثال قائم کی‘ سید ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بہاولپورسید (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

ذیشان اختر نے کہا ہے الخد مت فاونڈیشن نے پاکستان میں آنے والی ہر قدرتی آفت میں ملک اور قوم کی خد مت کی لازوال مثال قائم کی ہے،جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے ا لخد مت فاونڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے ملک بھر میں 10بڑے ہسپتال قائم کیے ہیں جہاں آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں جہاں پر کرونا سے متاثر ہ افراد کاعلاج ممکن بنایا گیا ہے۔ عوام کے تعاون سے 16لاکھ افراد تک راشن اور خوارک پہنچایا جا سکتا ہے تو اگر ملک میں جماعت اسلامی کی حکومت قائم ہو جاے تو ہم ملک کو ایک خوشحال اور فلاحی مملکت بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد الحق کو کلورین اور ڈیٹول ملے محلول سے سپرے کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال نے ایک خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے لوگ اپنے گھروں وعلاقوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں مگر الخدمت وجماعت اسلامی کے کارکنان فیلڈ میں موجود اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی دادرسی میں مصروف عمل ہیں، انھوں نے کہا عوام اس بیماری سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ توبہ و استغفار،مسنون دعائیں اور سنت نبوی ؐ کو اپنا معمول بنائیں۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -