ڈیرہ: قرنطینہ سنٹر سے صحت یاب ہونے والے 15زائرین گھروں کوروانہ
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ تفتان سے آنے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
والے مزید پندرہ زائرین نے کوروناوائرس کوشکت دیدی ہے اور قرنطینہ سنٹر سے صحت یاب ہونے والے پندرہ زائرین گھروں کو روانہ کیے جا رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ گھروں کو جانے والے زائرین کے تین بار ٹیسٹ کرائے گئے اور ٹیسٹ کلیئر ہونے پر زائرین کو گھروں تک پہنچادیاگیاھے.کمشنر نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں مزید 59زائرین تاحال مقیم ہیں. کمشنر نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال کی سٹاف نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے ٹیچنگ ہسپتال میں آئسولیٹ کردیاگیاہے. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں اورسٹاف سمیت اکیس افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جن میں سے بیس افراد کورونا ٹیسٹ میں کلیئر کر دیئے گئے ہیں.اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی، ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اوردیگر موجود تھے.