حکومت کرونا سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،جعفر خان بزدار

      حکومت کرونا سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،جعفر خان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب اس موذی کورونا وائرس کی وبا سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ممکن اقدامات کر رہی ہے صرف ایک ہفتہ میں ایک ہزار سے زائد بیڈ ز کا فیلیڈ ہسپتال بنانا پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب کے بھائی پاکستان تحریک انصاف کے کوہ سلیمان کے یوتھ کے رہنما سردار جعفر خان بزدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک جنگ لڑی جارہی ہے جس میں ڈاکٹرز پولیس رینجرز پاک آرمی کے جوان اور صحافی فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔ سب نے اب تک کی اپنی کارکردگی سے اپنی حب الوطنی ثابت کر دی ہے کے یہ افراد عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور یہ پوری قوم کو اس کرونا وائرس سے فتح دلائیں گیانہوں نے کہا کے وسائل بے شک کم ہیں مگر ڈاکٹرز پولیس رینجرز اور صحافیوں کا اس کورونا وائرس سے لڑنے اور عوام کو اس سے محفوظ رکھنے کی کوشش قابل داد ہے۔ اس پر عوام ان مسیحاؤں کو سلام پیش کرتی ہے۔
جعفربزدار