ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اویس کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل‘ کھانے کا معیار چیک کیا

  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اویس کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل‘ کھانے کا معیار ...

  

مظفر گڑھ بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد اویس نے ڈسٹرکٹ جیل کا پندرہ روزہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

ہمراہ تھے، سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر افسران ڈسٹرکٹ جیل بھی موجود تھے، معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، فاضل جج نے نو عمروارڈ، جیل ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 3حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کے احکامات صادر کئے، فاضل جج نے جیل ھذا میں کورونا کی وباسے بچاؤ کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محمد اویس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -