ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا محمد اشفاق کا دورہ سنٹرل جیل‘ انتظامات چیک کیے

  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا محمد اشفاق کا دورہ سنٹرل جیل‘ انتظامات ...

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سینٹر ل جیل لودھراں کا دورہ کیا سپرنٹنڈنٹ جیل علی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

گوہر چوہان کے پریس ریلیز کے مطابق ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا محمد اشفاق نے مجسٹریٹ درجہ اول خاور مجید کے ہمراہ سینٹر ل جیل لودھراں کا دورہ کیا اور جیل میں کرونا کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور جیل کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور جیل میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اس موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ علی گو ہر نے انہیں بتایا کہ کیمپ جیل لاہور سے 450 قیدیوں کو لودھراں جیل منتقل کیا گیا ہے جن کی سکریننگ بھی کی گئی ہے اور نشتر اسپتال سے ان کے کرونا کے ٹیسٹ بھی کروائے گئے ہیں جو نیگیٹو آئے ہیں اور جیل ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ بھی بنا دیا گیا ہے ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ ا ینڈ سیشن جج رانا محمد اشفاق نے جیل کی سکیورٹی صفائی خوراک اور کرونا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

سنٹرل جیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -