تبلیغی جماعت کے62ارکان کی رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ سے گھروں کو روانگی

  تبلیغی جماعت کے62ارکان کی رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ سے گھروں کو روانگی

  

ملتان (کورٹ رپورٹر) تبلیغی جماعت کے اراکین کا ملتان سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے قادرپور راں سے 62 اراکین پر مشتمل قافلے روانہ کئے۔تبلیغی جماعت کے ان تمام ارکین کے میڈیکل ٹیسٹ نیگیٹیو آئے تھے اورتمام اراکین کو 14 دن کا کورنٹائن پیریڈ مکمل کرنے کے بعد روانہ کیا گیا ہے۔تبلیغی جماعت کے ان اراکین(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

کے اب قافلے لاہور، ڈی آئی خان،ہنگو،سوات اور دیا میر کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ان میں سے جماعت کے 5 ارکین کا تعلق یمن سے تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے کہا کہ انتظامیہ نے دستیاب وسائل کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔اس دوران تبلیغی جماعت کے اراکین نے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری تھا جس میں ہم کامیاب رہے ہیں۔ تبلیغی جماعت کے اراکین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں بہترین میزبانی پر ہم ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب،زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسمعیل اور ریونیو آفیسر سہیل کھوکھر بھی اس موقع موجود تھے۔

تبلیغی جماعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -