ملاوٹ:مصالحہ گرائینڈنگ یونٹ‘ملک سنٹراور آئس فیکٹری سیل

  ملاوٹ:مصالحہ گرائینڈنگ یونٹ‘ملک سنٹراور آئس فیکٹری سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس جیسی خطرناک وباء میں خوراک کو محفوظ رکھنے کے لیے اور اپنے آپ کو کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔جنوبی پنجاب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے خانیوال میں واقع لطیف سپائسزپیکنگ اینڈ گرائنڈنگ یونٹ کو مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے‘,جعلی لیبلنگ اور غلط ایڈریس ظاہر(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کرنے پر سربمہر کیا۔اسی طرح بہاولپور میں واقع ظفر اقبال لوہار نامی ملک سنٹر کو جعلی دودھ تیار کرنے‘خشک پاؤڈر کا استعمال کرنے‘دودھ میں ویجیٹیبل آئل کا استعمال کرنے‘ممنوعہ بلیو کیمیکل ڈرمز میں دودھ سٹور کرنے پر سربمہر کیا گیا جبکہ لیہ میں واقع لیہ آئس فیکٹری کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے برف کے بلاک میں خراب دودھ سٹور کرنے,حشرات کی بہتات ہونے‘دودھ ڈھانپنے کے لیے گندے ڈھکن کا استعمال کرنے پر سربمہر کیا گیا۔اس کے علاوہ صفائی کے ناقص انتظامات ہونے‘مضر صحت خوراک فروخت کرنے پر ملتان ڈویژن میں 133فوڈپوائنٹس کو چیک کرتے ہوئے124کو وارننگ نوٹسز جاری کیے,جبکہ 8 فوڈپوائنٹس کو28,000روپے کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 77فوڈ یونٹس کو چیک کرتے ہوئے66کو بہتری کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ 7 فوڈ پوائنٹس کو13,500ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔مزیدڈی جی خان ڈویژن میں 99فوڈ پوائنٹس کو چیک کرتے ہوئے82کو وارننگ، جبکہ 7پوائنٹس کو21ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔چیکنگ کے دوران تمام فوڈ پوائنٹس کوکورونا سے بچاؤ کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے اور دوکانوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔ دوران کارروائی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں 500لیٹر مضر صحت اور ملاوٹی دودھ، 880کلو ملاوٹی مصالحہ جات,525کلوخشک پاؤڈراور322کلوبناسپتی گھی کو موقع پر تلف کیا گیا۔اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ورکرز اور دوکانوں میں موجود لوگوں کو ماسک پہننے,سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنانے کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
فیکٹری سیل