کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرپر عمل ضروری‘ عبدالرحمن بودلہ

  کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرپر عمل ضروری‘ عبدالرحمن بودلہ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمن بودلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے،سینیٹائزر بائیک تھرو گیٹ نصب کرنے کا مقصد کورونا وباء کی روک تھام کرناہے،ینسینٹائزر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

واک تھرو گیٹ نصب کرنے سے سائلین وکلاء و عملہ سمیت ججز صاحبان کو اس مرض سے محفوظ بنانا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سیشن کورٹ اور کچہری میں سینیٹائزر گیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ملک عابد حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،مس عابدہ تحسین ملک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ٹیپو سلطان چوہدری سینئرسول جج،محمد عمران سول جج سمیت وکلاء اور عدالتی اہلکار کی کیثر تعداد میں موجود تھی،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر عدالتوں میں آنے والے سائلین وکلاء و عملہ سمیت ججز صاحبان کیلئے سینیٹائزر گیٹ نصب کیے گئے، سینیٹائزر گیٹ نصب ہونے سے عدالت میں آنے والے ا س جراثیم کش سپرے دروازے میں پیدل چل کر اپنے آپ کو ہر قسمی جراثیم سے صاف و شفاف کریں تاکہ کورونا وائرس سے اپنے اور گھروالوں کیساتھ ساتھ دوسروں کیلئے بھی خطرہ نہ بنے،انہوں نے وکلاء سمیت عدالتی اہلکاروں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کرکے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر انہوں نے تمام عملہ میں ماسک بھی تقسیم گئے،بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمن بودلہ نے بار کے صدر اور دیگر وفد کے ہمراہ نیو جوڈیشنل کمپلیکس کا وزٹ کیا۔

عبدالرحمن بودلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -