کچہ کے علاقہ میں پولیس کا آپریشن‘ فائرنگ کا تبادلہ‘ گینگ ارکان فرار

  کچہ کے علاقہ میں پولیس کا آپریشن‘ فائرنگ کا تبادلہ‘ گینگ ارکان فرار

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور،پولیس کی جانب سے تین روز گھیرا ڈالنے، فائر نگ کا تبادلہ کرنے کے بعدتحصیل روجہان کے کچہ کے علاقہ ”بمبلی“میں زاہد دُلا نی ودیگر جرائم پیشہ گینگ ایک دفعہ پھر پو لیس کوچکمہ دے کر نکلنے میں کا میاب ہوگئے راجن پور پو لیس(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

نے جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہیں مسمار کردیں تفصیلات کے مطابق خطر ناک جرائم پیشہ گینگ کے ساتھی دُلا نی گینگ کی جانب سے پولیس پر مبینہ فائر نگ کے بعد ضلعی پولیس نے بکتر بند گاڑیوں،ایلیٹ پو لیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دریائی کچہ کے علاقے میں زاہددُلا نی اوراس کے ساتھیوں کی پناہ گاہوں کو گھیرے میں لے لیا تین روز تک جرائم پیشہ عناصر اور پو لیس کے درمیان فائر نگ کاتبادلہ ہوا بالاخر جرائم پیشہ گینگ پو لیس کے محاصرے سے بحفاظت فرار ہو نے میں کا میاب ہوگئے پو لیس نے جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہوں کو مسمار کردیا۔

پولیس آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -