سوئی ناردرن گیس نے صارفین کو بغیر ریڈنگ ایوریج بل بھجوا دئیے

  سوئی ناردرن گیس نے صارفین کو بغیر ریڈنگ ایوریج بل بھجوا دئیے

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن گیس نے صارفین کو بغیر ریڈنگ ایوریج بل بھجوا دئیے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مسئلے کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہے اور سوئی گیس دفاتر بھی بند ہیں‘ سوئی ناردرن گیس ریجنل آفس ملتان بھی بند ہے اور روزانہ صرف ایک ملازم(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

کی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے جو کمپلینٹ سنٹر پرخدمات سر انجام دیتا ہے اور صارفین کی فون پر موصول ہونے والی کمپلینٹس آن لائن کرکے متعلقہ عملے کو بھجوا دیتا ہے جو شکایات کا ازالہ کرتا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران میٹر ریڈنگ بھی نہیں کی گئی اور صارفین کو گزشتہ ماہ مارچ کے ایوریج بل بھجوا دئیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال مارچ 2019سوئی گیس بل کے مطابق ایوریج بل بھجواد ئیے گئے ہیں اور ان کی 3اقساط بھی کر دی گئی ہیں۔ان بلوں پر سابقہ اور موجودہ ریڈنگ درج نہیں ہے بلکہ زیرو زیرودرج ہے۔اس کے ساتھ ہی ان بلوں پر عارضی بل بھی تحریر کیا گیاہے۔سوئی گیس حکام کے مطابق لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ریڈنگ کے مطابق تصحیح کے ساتھ بل بھجوائے جائیں گے۔

ایوریج بل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -