خان گڑھ: پیٹ میں ہوا بھرنے سے 40سالہ شخص جاں بحق

  خان گڑھ: پیٹ میں ہوا بھرنے سے 40سالہ شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار)دوستوں نے مذاق مذاق میں پیٹ میں ہوا بھر دی,40 سالہ شخص جانبحق ہو گیا. تھانہ خان گڑھ کی حدود علاقہ موضع جھوک بھٹہ میں نذیر احمد ولد امیر بخش ٹائر پنکچر لگانے والی دکان پر گیا.جہاں مذاق کرتے ہوئے دکاندار اصغر بلوچ اور محمد سلیم بھٹی نے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

ہوا بھرنے والی نوزل زبردستی اس کے مقعد میں ڈال کر ہوا چھوڑ دی.جس سے ہوا اس کے پیٹ میں بھر گئی اور 40 سالہ نذیر کی حالت غیر ہو گئی جس کو اس کے لواحقین پہلے رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ, بعد ازاں ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ لے گئے,جہاں سے اسے نشتر ہسپتال ملتان لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا. اطلاع ملنے پر خان گڑھ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔
جاں بحق