وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 سٹینڈرڈز کی منظوری دیدی،فواد چودھری

وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 سٹینڈرڈز کی منظوری دیدی،فواد چودھری

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 سٹینڈرڈز کی منظوری دے دی، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے،اس کا مطلب یہ ہو گا کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکیں گے اور الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے سٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے، اگر ہم نے دنیا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حماد اظہر نے مجھے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

فواد چودھری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -