وفاق نے کرونا کیخلاف بروقت اقدامات نہ وسائل فراہم کئے،کائرہ

وفاق نے کرونا کیخلاف بروقت اقدامات نہ وسائل فراہم کئے،کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے کرونا کے خلاف بروقت اقدامات نہیں کئے، صوبوں کو وسائل بھی نہیں دیئے جا رہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گزشتہ روز مراد علی شاہ نے نام لے کر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اچھے الفاظ میں ان کا ذکر کیا لیکن حکومتی ترجمانوں نے ان پر یلغار کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے جذبے کو ترجمانوں نے خراب کرنے کی کوشش کی۔ کیا ہم جو کچھ کر رہے ہیں، یہ سیاست ہے۔ یہ کہنا کہ سیاست نہ کریں جہالت ہے۔ سیاست نہ کرنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کی سیاست کا وطیرہ فاشزم ہے۔ وزیراعظم سندھ حکومت اور ٹرمپ اپنے گورنر کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کیں لیکن وفاقی حکومت نے بروقت حفاظتی اقدامات نہیں کیے۔ تفتان بارڈر پر بہتر حفاظتی اقدامات کیے جاتے تو صورتحال بہتر ہوتی۔
کائرہ